منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

حکو مت کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہو سکتا ہے ، رانا ثناء اللہ

datetime 7  فروری‬‮  2022 |

مکوآنہ (این این آئی )حکو مت کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہو سکتا ہے عمرا ن خا ن کی حکومت کو ہر وقت خطرے میں ہیں کسی وقت بھی حکو مت کے خلا ف عدم اعتما د ہو سکتا ہیں ،حکومت سے نجات صرف اپوزیشن نہیں حکومتی ارکان بھی چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کے لئے پریشان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و ممبر قومی اسمبلی

رانا ثناء اللہ خان نے این این آئی سے گفتگو اورسابق صوبائی وزیرصحت اور مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہرسندھو نے کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا ، رانا ثناء اللہ خا ن نے گفتگو میں مزید کہاکہ اپو زیشن چا ہتی ہے کہ ووٹ کو عزت ملے ،پی ٹی آئی کے لوگ ہما رے سا تھ رابطے میں رہے ہیں اور اب بھی ہیں ،بڑی سیا سی جما عتوں کو آپس میں ملتے رہنا چا ہیے ، انہوںنے کہاکہ یو سف رضا گیلا نی کی نیت پر ہمیں شک نہیں ، حکو مت صرف چا ر ووٹو ں پر کھڑی ہے ،چا ر ووٹو ں پر کھڑی حکو مت ہر وقت میں خطرے میں ہیں ،سینٹ میں حکو مت کی اکثریت نہیں قو می اسمبلی میں صرف چا ر ووٹوں پر کھڑی ہے ،حکو مت کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہو سکتا ہے،دریں اثناء مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہرسندھو کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لئے صرف 20نہیں درجنوں ارکان رابطے کررہے ہیں ان میں سے بعض ارکان توٹکٹ کی پیشکش کی یقین دیہانی پرمستعفی ہوکرضمنی الیکشن لڑنے کے لئے بھی تیارہیں مگروقت کے مطابق فیصلہ میاں نوازشریف کریں گے۔ اْنہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات نتیجہ خیزثابت ہوگی۔آج سی ای سی اوراگلے روزپی ڈی ایم کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جاسکتے ہیں۔ناکام بدنام اورملک کے لئے نقصان کاباعث بننے والے حکومت سے نجات کے لئے2بڑی سیاسی جماعتوں کامتحدہونانیک شگون ہے۔جوسیاسی جماعت حکومت کی سہوت کارہوگی وہ عوام میں بے کارہوگی۔اْمیدہے جمہوریت میں مداخلت،فونزکالزختم ہورہی ہیں۔قائدحزب اختلاف میاں شہبازشریف ہرکام پارٹی کے قائد میاں نوازشریف کی ہدیات کے مطابق کررہے ہیں۔ اْنہوں نے کہاکہ عمران خان کو کسی وقت بھی اپنے وقت ختم ہونے کاعلم ہے ممکن ہے وہ قبل ازوقت اسمبلیاںتحلیل کرنے کے لئے سمری جاری کردیں۔ مسلم لیگ ن بھی عام اورصاف شفاف الیکشن چاہتی ہے۔اْنہوں نے کہاکہ ان ہائوس تبدیلی کافیصلہ بھی پی ڈی ایم میں ہوگا اورتبدیلی بھی محدودمدت کے لئے ہوگی جس کے بعدعام انتخابات ہوں گے۔اْنہوں نے کہاکہ پونے چارسال میں جس طرح حکو مت نے معیشت کابیڑہ غرق کیاہے اس کااورعوام کاایک ساتھ رہناممکن نہیں۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…