اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لتا منگیشکر کی وفات سے برصغیر صحیح معنوں میں دنیائے موسیقی کی عظیم آوازوں میں سے ایک سے محروم ہو گیا،ان کی آواز اور گانے دنیا بھر میں بے شمار لوگوں کی تفریحِ طبع کا وسیلہ بنے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ لتا منگیشکر کی موت سے برصغیر حقیقی معنوں میں ایک عظیم گلوکارہ سے محروم ہو گیاہے۔ دنیا بھر کے مداح ان کے گانوں سے لطف اندوز ہوتے تھے۔