لاہور(این این آئی ) پاکستان کے معروف تن ساز (باڈی بلڈر)یحییٰ بٹ لاہور میں انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق یحییٰ بٹ سابق مسٹر ایشیا تھے اورکافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ معروف باڈی بلڈر یحیی بٹ نے 3 بار مسٹر ایشیا اور 5 بار مسٹر پاکستان، اولمپیا کا ٹائٹل اپنے نام کیایحییٰ بٹ کو پاکستان میں پروفیشنل باڈی بلڈنگ کا بانی مانا جاتا ہے ۔یحییٰ بٹ نے 1994 میں مسٹر ایشیا کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کا
نام روشن کیا۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے مسٹر ایشیاء کا ٹائٹل جیتنے والے معروف باڈی بلڈر یحییٰ بٹ کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ،آمین۔