بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں،اسٹرٹیجک شراکت داری مثالی نوعیت کی حامل ہے، وزیر خارجہ

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ( آن لائن ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں،اسٹرٹیجک شراکت داری مثالی نوعیت کی حامل ہے۔ امن اور خوشحالی کے شراکت دار کی حیثیت سے ، دونوں ممالک پورے خطے کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دورہ چین کے ددروان اپنے

چینی ہم منصب اور اسٹیٹ کونسلر کے بیجنگ میں ملاقات کے دوران کیا۔ دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چینی ہم منصب اسٹیٹ کونسلر وانگ یی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، پاکستان اور چین کے مابین اسٹریٹیجک شراکت داری مثالی نوعیت کی حامل ہے۔ امن اور خوشحالی کے شراکت دار کی حیثیت سے ، دونوں ممالک پورے خطے کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے “ون چائینہ پالیسی” سمیت،ہمیشہ چین کے بنیادی قومی مفادات کی حمایت کی ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان، خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے، پاکستان اور چین اس سلسلے میں قریبی تعاون کو برقرار رکھیں گے۔ سی پیک، BRI کے فلیگ شپ منصوبے کے طور پر پاکستان اور چین دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اسے بی آر آئی کا” اعلیٰ معیاری ترقیاتی منصوبہ” بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے اگلے وزرائے خارجہ اسٹریٹجک مذاکرات کے جلد از جلد انعقاد اور تمام سطحوں پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…