جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

رمضان المبارک کا آغازدواپریل کوہوگا؟کویتی ماہر فلکیات کی پیشگوئی

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

کویت سٹی(این این آئی ) رمضان المبارک کا آغاز اپریل میں ہوگا لیکن اب کویت کے ماہر فلکیات عادل المرزوق نے 2 اپریل بروز ہفتے کو اس بابرکت مہینے کے آغاز کی پیش گوئی کردی۔کویتی میڈیا کے مطابق ماہر فلکیات المرزوق نے وضاحت کی کہ اگر آسمان صاف اور بادلوں یا گرد و غبار سے پاک ہوا تو ماہ رمضان کا چاند جمعہ کی پہلی اپریل کو نظر آئے گا۔چاند کی پیدائش کویت کے

مقامی وقت کے مطابق یکم اپریل بروز جمعہ صبح نو بج کر 25 منٹ پر ہوگی اور غروب آفتاب کے تقریبا 15 منٹ بعد آسمان پر رہے گا۔ماہر فلکیات نے یکم اپریل بروز جمعہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی تصدیق کے نتیجے میں متعدد وجوہات کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں رجب کے مقدس مہینے کا آغاز ہو چکا ہے اور اس میں سے کئی دن گزر چکے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صرف ایک مدت باقی ہے جو کہ دو مہینے سے بھی کم ہے۔ قوی امکان ہے کہ اس سال شعبان کا مہینہ 29 دن کا ہو گا۔کویتی ماہر فلکایت کے مطابق چاند کی ولادت جمعہ کی صبح یکم اپریل 2022 کو ریاست کویت کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:25 بجے ہو گی جبکہ ہلال کی پیدائش بین الاقوامی وقت کے مطابق اس دن کی صبح (6:25) پر ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ہلال کی پیدائش یا سورج کے ساتھ مل کر پوری دنیا میں ایک ہی وقت میں ہوگا لیکن اس معاملے میں جو فرق ہوگا وہ صرف چاند کے طلوع و غروب کا وقت ہے۔ اس سال رمضان کا چاند اس وقت نظر آئے گا جب آسمان صاف اور بادلوں یا گرد و غبار سے پاک ہو گا۔اسی مناسبت سے اس فلکیاتی معلومات کے مطابق اور اگر اس کے ساتھ 29 شعبان 1443 ہجری بمطابق یکم اپریل 2022 بروز جمعہ کا چاند دیکھنے کے لیے شرعی شواہد بھی ہوں تو یہ وزارت انصاف میں شریعہ دیکھنے والے بورڈ کی طرف سے پیش کیا جائے گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…