اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کے دورحکومت میں ایف بی آر میں غیرقانونی ادائیگیوں کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے دورحکومت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں غیرقانونی ادائیگیوں کا سب سے بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر حکام نے خلاف قانون 16 ارب روپے کا سیلز ٹیکس سیکڑوں بڑے ریٹیلرز کو ریفنڈ کیا۔ یہ ادائیگیاں پچھلے 5 ماہ کے دوران کی گئیں، حکومتی ذرائع اور ان غیرقانونی

ادائیگیوں کے استفادہ کنندگان کی فہرست سے ظاہرہوتا ہے کہ یہ ادائیگیاں ستمبر 2021ء سے جنوری 2022ء کے درمیانی عرصے میں کی گئیں۔یہ ادائیگیاں اسی عرصے میں جاری کیے گئے سیلز ٹیکس ایکٹ اور سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز (STGOs ) کے خلاف تھیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس حکام کم از کم 4 آرڈرز کو نافذ کرنے میں ناکام رہے جن میں ان بڑے ریٹیلرز کو60 فیصد سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ کرنے کا کہا گیا تھا جو پوائنٹ آف سیلز( POS ) کے ذریعے سے ٹیکس سسٹم سے منسلک نہ ہوں۔یہ پاکستان تحریک انصاف کے دورحکومت میں ایف بی آر میں سامنے آنے والا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔ یہ معاملہ وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کے علم میں لایا جاچکا ہے اور وزیرخزانہ نے اس ضمن میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا ایف بی آر یا پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ ( PRAL ) کے

افسران نے دانستہ طور پر ایسا کیا یا یہ محض ان کی غفلت تھی۔واضح رہے کہ PRAL ایف بی آر کا ذیلی ادارہ ہے جو ڈیٹابیس کو سنبھالتا ہے۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق سسٹم نے خودکار طور پر نان انٹیگریٹڈ ٹائر ون ریٹیلرز کو ان پْٹ ایڈجسٹمنٹ کا پتا لگایا اور اس بات کے سامنے آتے ہیں انھوں نے انکوائری کا حکم دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ جو افسر بھی اس میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…