جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمان کے جلسے روکنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ، این این آئی) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مولانا فضل الرحمان کے جلسے روکنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کے ضابطہ اخلاق کے پیرا 30 کے مطابق لوکل گورنمنٹ الیکشنز کے انعقاد میں جلسہ عام یا ریلی کی اجازت نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے پانچ فروری کو اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان آنا ہے

اور ریلی کی شکل میں ان کا استقبال کیا جانا تھا اور یارک کے مقام پر مولانا فضل الرحمان نے جلسہ عام سے خطاب بھی کرنا تھا، اس کے علاوہ سات فروری کو مولانا فضل الرحمان نے بیساکھی گراؤنڈ میں جلسہ سے خطاب کرنا تھا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیات اللہ جان نے اسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ کو جلسہ عام روکنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو بلدیاتی الیکشن کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ڈی آئی خان کے ضلعی دفتر میں 5 فروری کو طلب بھی کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ انتخابی مواد پر آپ کی تصاویر چھپی ہوئی ہیں، جب کہ آپ بطور سرکاری افسر کسی بھی طرح الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکتے، آپ نے 3 فروری کو ایک امیدوار کے سیاسی اجتماع سے بھی خطاب کیا، انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی پر جواب دینے کے لئے 5 فروری کو الیکشن کمیشن کے دفتر میں پیش ہوں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ضیاء الرحمان کو دعوت دینے والے جے یو آئی امیدوار کفیل نظامی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے، اور انہیں نوٹس میں کہا گیا کہ ڈی آئی خان میں جے یو آئی کے امیدوار کفیل نظامی 5 فروری کو ڈی ایم او کے دفتر پیش ہوں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…