اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کی کوئی طاقت مدارس کو ختم نہیں کرسکتی ، مفتی محمد تقی عثمانی

datetime 31  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(آن لائن)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت مدارس کو ختم نہیں کرسکتی ہے، ہم نے دھمکیوں اور لالچوں پر اگر کوئی کمز وری دکھائی تو حالات کے ذمہ دار ہم خود ہونگے ، نئے وفاقہائے مدارس بننے کے بعد 28 مدارس ہم الگ اور 113 مدارس شامل ہوئے ، جبکہ 40 ہزار طلباء و طالبات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے ،

جبکہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس کے طلباء اپنے آپ کو ہر میدان کی تیاری کریں اور دوران تعلیم عملی کی بجائے علمی سیاست پر توجہ دیں ، اپنے اندر مایوسی پیدا کریں اور نہ حالات سے پریشان ہونے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ فاروقیہ فیز 2 حب ریور روڈ میں تیسرے سالانہ جلسہ دستار بندی سے خطاب میں کیا۔ جلسے سے مولانا عیبد اللہ خالد، شیخ الحدیث مولانا یوسف افشانی، شیخ الحدیث مولانا منظور احمد مینگل، مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا اورنگزیب فاروقی ، مفتی انس عادل خان ، مفتی عمیر عادل خان، مولانا عبدالستار ، افغان قونصل جنرل ملا سید عبدالجبار تخاری اور دیگر نے خطاب کیا، جبکہ مولانا امدا د اللہیوسفزئی ، مولانا راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان ، مولانا شفیق الرحمان اور بڑی تعداد میں دیگر علماء نے شرکت کی۔ جلسہ دستاربندی میں دورہ حدیث (عالم فاضل )کا کورس مکمل کرنے والے 308 طلباء کی دستار بندی کی گئی۔ جلسے میں کراچی اور بلوچستان کے ہزاروں افراد شریک تھے۔ مفتی محمد تقی عثمانی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ اہل مدارس علمی خدمات کے ساتھ سیاست ، معیشت ، اخلاقیات ، سماجیات اور دیگر شعبوں میں توجہ دینا ہوگی۔ اگر ہم تیار ہوگئے تو دین کا کام کرنے کے کئے شعبے ہیں اور ان تمام شعبوں میں کام کے لئے ہمارا تیار ہونا ضروری ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس اور اہل مدارس کو کمزور کرنے کے لئے کئی سازشیں کی گئی اور کی جار ہی ہیں۔ اہلمدارس کو کمزور کرنے کے لئے نئے وفاق بنائے گئے۔ ہمیں ہر سازش کے مقابلے کے لئے تیار رہناہوگا۔ مدرسے کا طالب علم بڑے بڑے طاغوت کو شکست سکتا ہے تو ہر ظلم کا مقابلہ بھی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

طلبا علم کے ساتھ تربیت بھی حاصل کریں ، علمی میدان کے ساتھ سیاسی میدان کو بھی خالی نہ چھوڑیں۔ ایک طالب کے لئے کتاب، ، مدرسہ اور استاد اہم ہے۔ مدرسہ ماں ہے ، جو اپنے آغوش میں پناہ دیتی ، استاد باپ ہے جو علمی خزانے کی غذا فراہم کرتا ہے او ر کتاب علمی غذا ہے ، جو آپ کو ہر شعبے میں مقابلے کے لئے قوت فراہم کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…