اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

عدالت نے طالبعلم کے اغواء اور قتل کیس کے جرم ملوث مجرموں کو دو 2 بار سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنادی

datetime 31  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے طالب علم کے اغوا اور قتل کیس میں 2 ملزمان کا سزائے موت سنادی۔کراچی میں اے ٹی سی کورٹ میں نویں جماعت کے طالب علم کے اغوا اور قتل کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔عدالت نے طالب علم کے اغوا اور قتل کے 2009 کے

واقعے میں دونوں ملزمان کو 2، 2 مرتبہ سزائے موت سنادی ہے۔عدالت نے مجرمان پر 2، 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا اور انہیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 7،7 سال قید کی سزا بھی دی۔اے ٹی سی نے طالب علم کے اغو ا اور قتل کے مجرمان کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔اپنے فیصلے میں عدالت نے بہترین کارکردگی پر تفتیشی افسران کو تعریفی اسناد دینے کی بھی ہدایت کی۔پولیس کے مطابق 7 مئی 2009 کو 18 سالہ شعیب کو اغوا کیا گیا تھا، ملزمان نے مدعی مقدمہ سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا جبکہ مغوی کی لاش 15 مئی کو لیاری ندی سے ملی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…