بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شا ہ محمود قریشی کی زیر صدارت انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، مختلف امورپر غور

datetime 31  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے وزارتِ خارجہ اور ہمارے تھنک ٹینکس کے درمیان قریبی ربط ناگزیر ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بورڈ کے چیئرمین وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،

سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی ، ایڈیشنل سکریٹری پبلک پالیسی، ڈاکٹر اسرار حسین، ماہرین بین الاقوامی امور، ڈاکٹر رفعت حسین اور ڈاکٹر صائمہ ملک سمیت دیگر بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے صدر ایمبیسڈر ندیم ریاض نے انسٹیٹیوٹ کے تاریخی پس منظر اور کارکردگی کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔وزیر خارجہ نے بورڈ میں شامل ہونے والے نئے ممبران کو مبارکباد دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی منظر نامے میں تھنک ٹینکس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خارجہ پالیسی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے وزارتِ خارجہ اور ہمارے تھنک ٹینکس کے درمیان قریبی ربط ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس بین الاقوامی تعلقات اور علاقائی امور کے حوالے سے، بہترین سکالرز اور محققین موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد اور انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے ذریعے بین الاقوامی معیار کی تحقیق کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور وڑن کی روشنی میں، اقتصادی سفارت کاری ،علاقائی روابط کے فروغ اور خطے میں قیام امن جیسی اہم ترجیحات پر عمل پیرا ہے۔وزیر خارجہ نے بورڈ ممبران کی جانب سے سامنے آنے والی تجاویز کو سراہتے ہوئے، معزز ممبران بورڈ کا شکریہ ادا کیا



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…