جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک بحریہ کی دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ،اہم ترین جنگی ہتھیار بیڑے میں شامل

datetime 24  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاک بحریہ کی دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گیا ، چین میں تیار کیے جانے والے پی این ایس طغرل اور دس سی کنگ ہیلی کاپٹرز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرلیے گئے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین میں تیار کیے جانے والے پہلے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی پاک بحریہ

کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔مہمان خصوصی پی این ایس طغرل کی کمانڈ سکرول اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کے کاغذات کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کیے گئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ پاکستان امن کے ساتھ رہنے کا خواہش مند ہے، بھارت میں نفرت کی آگ بھڑک رہی ہے، پاکستان امن کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاک چین دوستی ہر مشکل وقت میں آزمودہ ہے۔چین میں تیار جنگی بحری جہاز پی این ایس طغرل پاکستان نیوی کیلئے تعمیر 4 جہازوں میں سے پہلا جہاز ہے۔عارف علوی نے کہا کہ منصوبے سے پاکستان میں جہاز کی صنعت کو فروغ ملے گا، منصوبہ ملکی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔صدر پاکستان نے کہاکہ

ہم امن کے ساتھ رہنے کے خواہش مند ہیں ،کشمیر کے ساتھ ہمارا دل کا رشتہ ہے جبکہ افغانستان کے امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان امن کی جانب گامزن ہے جبکہ بھارت میں نفرت کی آگ بھڑک رہی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس طغرل پاکستان نیوی کے لئے تعمیر کیے جانے والے 4 ٹائپ 054 فریگیٹس

میں سے پہلا جہاز ہے، جو تکنیکی طور پر جدید صلاحیتوں کا حامل ہے، جس میں سطح آب، فضا اور زیر مار کرنے کے علاوہ نگرانی کی صلاحیت بھی موجود ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پی این ایس طغرل جدید کامبیٹ مینجمنٹ اور الیکٹرانک وار فئیر سسٹم کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کی جدید صلاحیتوں سے بھی لیس ہے۔ترجمان نے بتایا

پی این ایس طغرل کی شمولیت سے پاکستان کا بحری دفاع مزید موثر ہوا اور دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔تقریب میں 10 سی کنگ ہیلی کاپٹرز بھی پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل کئے گئے۔ترجمان کے مطابق پی این ایس طغرل مہلک جنگی ہتھیاروں اور جدید آلات سے بھی لیس ہے، اس طرز کے مزید تین جہاز تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں جو عنقریب پاک بحریہ میں شامل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…