صوابی (این این آئی)صوابی کی تحصیل ہیڈکوارٹر ٹوپی میں مکان کے تنازعہ پر نمازِ عشا کے وقت مسجد کے اندر چچا ذاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ دو بھائی زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کوتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق موضع ٹوپی کے محلہ اڑ ابراہیم میں چچازاد بھائیوں کے مابین مکان کا تنازعہ چلا آرہا تھا ، جس نے شدت اختیار کرگیا اور مسجد کے اندر گولیاں چل گئی جس کے نتیجے میں 50 سالہ سلطان زیب اور اس کا 21 سالہ بیٹا عابد موقع پر جان بحق جبکہ دو بھائی 44 سالہ عمر حیات اور 42 سالہ زیاد بھادر زحمی ہوگئے پولیس زرائع کے مطابق چچازاد بھائیوں کے درمیان مکان تنازعہ چلا آرہا تھا تھانہ ٹوپی کے ایس ایچ او نعیم خان اور دیگر نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارہی ہے ،ایف آئی آر درج نہ ہونے پر ملزمان کے نام معلوم نہ ہو سکے ۔