اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں شمع جونیجو کے معاملے پر وضاحت پیش کر دی۔ایوان میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے شمع جونیجو کے ذکر پر پہلے طنزیہ انداز اپنایا اور کہا کہ “یہاں بجلی کے کھمبے بھی لگے ہیں مگر آپ کو صرف شمع ہی دکھائی دیتی ہے۔”بعدازاں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے دورے پر جانے والا وفد وزیر خارجہ کے دستخط سے روانہ ہوتا ہے اور شمع جونیجو کا نام اس وفد میں شامل نہیں تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وفد میں الگ عملہ ہوتا ہے اور شمع جونیجو اسی وفد کا حصہ تھیں، جو وزیراعظم کے ہمراہ گیا تھا۔