کراچی (این این آئی)دانش تیمور ایک بار پھر سوشل میڈیا کی سخت تنقید کی زد میں آگئے ۔پرانے ڈرامے کے بولڈ سین کا کلپ وائرل ہونے پر مداحوں اور ناقدین کی زبانوں پر دانش تیمور کا چرچا ہونے لگا۔مداحوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ایسے مناظر پاکستانی ٹی وی چینل پر کیسے نشر کیے گئے؟ جبکہ کچھ لوگوں نے طنزا کہا کہ اداکاری کی شروعات میں ہی دانش تیمور نے بولڈ قدم اٹھا لیا تھا۔