جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

میری بیٹی مر رہی تھی اور لوگ ویڈیو بنا رہے تھے’اداکار محسن گیلانی آبدیدہ ہوگئے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی) اداکار، ہدایتکار اور مصنف محسن گیلانی اپنی بیٹی کی موت کا دلخراش قصہ سناتے غم زدہ ہوگئے۔نجی ٹی وی پرگورام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن گیلانی نے کہا کہ میں اسے ڈاکٹروں کی غفلت کہوں یا کیا لیکن جو بھی ہوا میری بیٹی نے میرے سامنے، میرے ہاتھوں میں دم توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرنے سے قبل اس کے آخری الفاظ یاد آتے ہیں کہ بابا میں مر رہی ہوں، میرے پیروں سے جان نکل رہی ہے، ایک باپ ایسی صورتحال میں بیٹی کیلئے کیا کر سکتا ہے؟۔

محسن گیلانی بتایا کہ اس سے زیادہ مشکل لمحہ یہ تھا کہ میری بیٹی مر رہی تھی اور لوگ ویڈیو بنا رہے تھے، یہ ایک تکلیف دہ لمحہ تھا ،میں لوگوں سے کہہ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیٹی کی موت کے بعد 15سے 20دن میں ملتان میں رہا، پھر واپس آیا تو شوٹ پر بیٹی کی شادی کے سین تھے۔ سیٹ پر ڈھولک بج رہی ہے، ڈرامے کے کردار میں بیٹی دلہن بنی بیٹھی ہے، اسے رخصت کرنا ہے یہ سارے سین میں نے کیسے کئے، میں جانتا ہوں، میری زبان میں لڑکھڑاہٹ تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…