جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی؛ سسر نے غیرت کے نام پر داماد کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اورنگی ٹائون میں گھر کے اندر چھریوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اورنگی ٹائون کی حدود میں واقعے سیکٹر سیون ای بلوچ گوٹھ میں واقعے گھر میں انور نامی ملزم نے بغدے اور چھری کے وار کرکے ایک شخص کو قتل اور چار خواتین سمیت 6 افراد کو شدید زخمی کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچی، جاں بحق اور زخمی افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت احسن ولد اکمل 32 سالہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ سعد ولد صادق، 16 سالہ مدثر ولد انور، 13 سالہ ملیکہ دختر انور، 19 سالہ مصباح دختر انور، 16 سالہ مسکان دختر انور اور 35 سالہ انیلا زوجہ انور کے ناموں سے کی گئی۔واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم انور کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ملزم کی بیٹیاں، بیٹا اور اہلیہ بھی شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے گھر میں موجود افراد کو نشہ آور چیز پانی میں ملا کر پلائی، جب تمام افراد بے ہوش ہوگئے تو ملزم نے چھری اور بغدے کے وار کرکے گھر میں موجود دیگر افراد کو ہلاک اور زخمی کیا، اسکے بعد اپنے ہی اہل خانہ پر بھی وار کیے۔ ملزم نے انتہائی قدم غیرت کے نام پر اٹھایا۔واقعے میں معمول زخمی ہونے والی لڑکی کے مطابق جاں بحق شخص انکا بہنوئی ہے جو پنجاب سے کراچی آیا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

ویڈیو بیان میں زخمی لڑکی نے بتایا کہ والد نے غیر معمولی پیار کیا اور کہا کہ چکن لاتا ہوں سب مل کر کھائیں گے، کھانے کی تیاری کے بعد ہم سب نے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ والد نے سعد اور احسن کو بھی کہا کہ یہاں کھانا کھا کر جائو۔زخمی لڑکی کے مطابق کھانے کے بعد دونوں نے اجازت لی اور جانے لگے تو والد نے انہیں کہا کہ چھٹی کرلو، بڑوں کی بات مانا کرو۔ اسی دوران والد نے مشروب میں بے ہوشی کی دوا ملا کر پلائی جس کے بعد سب نیند میں ڈوب گئے۔لڑکی نے مزید بتایا کہ والد نے اچانک بغدے کے وار شروع کر دیے جس سے سب کو شدید زخم آئے۔ مقتول احسن پنجاب کے ضلع جہلم کا رہائشی اور ہمارے بہنوئی تھے۔زخمی لڑکی نے کہا کہ میں نے بے ہوشی کا بہانہ کیا لیکن جب والد نے چھری اور بغدے کے وار شروع کیے تو میں نے انہیں دھکا دے کر بھاگ نکلنے میں کامیابی حاصل کی اور باہر جا کر اہل محلہ اور پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق جائے وقوع سے شواہد ضبط کیے گئے اور معاملے کی نوعیت قتل اور حملے سے متعلقہ دفعات کے تحت درج کی جا سکتی ہے تاہم حتمی قانونی کارروائی تفتیش کے بعد ہی واضح ہو گی۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…