اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے 6 ماہ کے عرصے کی سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات عبور کر لیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہاکہ مالی سال 22-2021ء کے دوران اب تک ہماری آئی ٹی برآمدات 1 اعشاریہ 302 ارب ڈالر ہیں، امید ہے کہ اس مالی سال 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالرکا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی تو جہ اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے برآمدات بڑھانے پر ہے، ہم ان شاء اللّٰہ 2 سال میں اپنی آئی ٹی انڈسٹری کو دگنا کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ روزگار بڑھانے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ٹیک زونز بنا رہے ہیں، ہم دنیا کی تیسری سب سے بڑی گیگ اکانومی ہیں۔