لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور میں شامل بلٹ ٹرین کا منصوبہ ختم کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مختلف کمپنیوں نے اس حوالے سے فزیبلٹی رپورٹ تیار کر کے دی ہے جسکے مطابق کراچی سے پشاور تک بلٹ ٹرین چلانے کے لئے اربوں ڈالر کی خطیر رقم درکار ہے جسکے باعث اس منصوبے کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا کہ اس کی جگہ کراچی سے پشاور تک نیا ٹریک بچھایا جارہا ہے جس پر 140کلو میٹر فی گھنٹہ سے ٹرین چلے گی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں