پشاور(این این آئی) صوبائی دارالحکومت پشاور میں لائیو اسٹاک کے زیر اہتمام وزیر اعظم گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت مرغبانی اسکیم کے دوسرے فیز کا آغاز
ہو گیا ہے مرغبانی یونٹس کی تقسیم کا عمل 25 جنوری سے شروع ہو گا محکمہ لائیو سٹاک پشاور کے دفتر سے شہریوں کی بڑی تعداد نے دوسرے مرحلے کیلئے فارم حاصل کر لئے ہیں اور اب تک ضلعی دفتر میں 5300 درخواستیں 1050 روپے فیس کے ساتھ واپس جمع کرائی گئیں ہیں پیر کے روز منعقد ہونے والے اجلاس میں تصدیق کے عمل کے بعد مرغبانی کٹس کی تقسیم شروع کی جائے گی مرغبانی سکیم سربراہ ڈاکٹر محمد آفتاب کے مطابق کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے مرغبانی پروگرام کو معطل کیا گیا تھا تاہم اب دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے پہلے فیز میں 10 ہزار گھریلو مرغبانی کٹس تقسیم کی گئیں تھیں جبکہ اب دوسرے مرحلے میں 15000 رجسٹریشن فارم ایشو کئے گئے ہیں جس کے بعد نئی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گیا اور 25 جنوری سے مرغبانی کے یونٹس کی تقسیم شروع ہو گی۔