ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا، اہم فیصلے متوقع

datetime 18  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی/آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ میں اجلاس وزیراعظم ہائوس میں شروع ہو چکا ہے اور اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

یہ بات منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا آج بروز منگل 18 جنوری کو طلب کیا تھا ۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا۔وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا ارکان کو بھجوا دیا گیا۔وفاقی کابینہ پاکستان میں زائد الوقت مقیم غیر ملکیوں کو ایمنسٹی سکیم دینے کا فیصلہ کریگی۔غیر ملکیوں کو پاکستان سے واپس جانے کیلئے ایمنسٹی سکیم دی جارہی ہے ۔ ایجنڈا کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کی سمری کابینہ میں پیش ہوگی۔بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ کابینہ میں منظوری کیلئے پیش ہوگا۔ رولز آف بزنس میں ترامیم کی تجاویز کابینہ میں پیش ہونگی ۔ کے ایس ایس ایل کے سی ای او کی منظوری کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے ۔ فرسٹ وویمن بنک کے آڈٹ سے متعلق معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔پاکستان ایسینشل سروسز ایکٹ کے تحت مجاز افسر کی تقرری کا نوٹیفکیشن ایجنڈا میں شامل ہے ۔ پاکستان کی یو این ٹی او سی میں شمولیت پر سمری کابینہ میں پیش ہوگی۔ پاکستان ریلویز فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔ریلوے کنسٹریشن پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔ ریگولیٹری اتھارٹیز کے امور کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ذریعے آڈٹ کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔ نیپرا کی سال 2020-21 کی سالانہ اور سٹیٹ انڈسٹری 2021 رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…