تنخواہ سال میں ایک بار ، مہنگائی مہینے میں دو بار بڑھ جاتی ہے ، چودھری شجاعت

18  جنوری‬‮  2022

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پچھلے چند سالوں سے ہر لیڈر حکومت میں آنے سے پہلے مہنگائی کا شور تو مچاتا ہے لیکن آج تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ معاشی مسائل کا حل کیسے نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ سال مین ایک بار جبکہ مہنگائی مہینے میں دو دفعہ بڑھ جاتی ہے ۔ آج کل کے معاشی حالات میں سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہے، کاروباری طبقہ دو کی چیز چار میں بیچ کر اپنا گھاٹا پورا کر لیتا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہآئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے ہی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان اپنی چیزوں کی قیمت بڑھا کر منافع کما لیتے ہیں لیکن اپنے اداروں میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں نہیں بڑھاتے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ تو سال میں صرف ایک مرتبہ ہوتا ہے لیکن مہنگائی مہینے میں دومرتبہ بڑھ جاتی ہے وہ کیسے اس ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن بغیر کسی سیاسی تفریق کے مل کر عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…