کوئٹہ( این این آئی) سبی کے علا قے میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ جعفر ایکسپر یس کی تین بو گیاں ٹریک سے اتر گئیں 6افراد زخمی ۔ پو لیس کے مطابق سبی کے علا قے پہرو کنٹری کے مقام پر جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی کہ ٹریک پر
دھماکہ ہو گیا جس سے ٹرین کے انجن کو نقصان پہنچا اورتین بو گیاں ٹریک سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں محب اللہ ، ارسلان اور آمنہ بی بی سمیت 6افراد معمو لی زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی اور متبا دل ٹرین کا بندو بست کیا جا رہا ہے جس کے بعد کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو دوبارہ پشاور کی جانب سے روانہ کیا جائے گا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علا قے کو کھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے مزید کاروائی جا ری ہے ۔