لاہور( آن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ایجنس( ایف آئی اے) نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر ممین کے ٹی وی انٹرویوز پر پابندی کے لئے پیمرا حکام کو خط لکھ دیا۔ ایف آئی اے نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ٹی وی انٹرویوز پر پابندی کے حوالے سے پیمرا سے رجوع کر لیا ہے، اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر
رضوان نے پیمرا حکام کو خط بھی لکھ دیا ہے ۔ڈاکٹر رضوان کی جانب سے چیرمین پیمرا کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشیر میمن منی لانڈرنگ کے بین الاقوامی مقدمات میں مطلوب اشتہاری عمر فاروق کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں، ان کے خلاف مقدمات ایف آئی اے میں زیر تفتیش ہیں، اور معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔