بیجنگ(این این آئی)چین میں شرح پیدائش گزشتہ سال ریکارڈ کم ترین سطح پر نوٹ کی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی ادارہ برائے شماریات نے اعلان کیا کہ فی ایک ہزار باشندوں میں شرح پیدائش 7.52 ریکارڈ کی گئی۔ یہ چین میں 1949 میں شرح پیدائش کا ریکارڈ
شروع ہونے کے بعد سے سب سے کم سطح ہے۔ چین نے 2016 میں ایک بچے کی متنازعہ پالیسی کو ختم کر دیا تھا۔ تاہم زیادہ مالی بوجھ کی وجہ سے والدین بچے پیدا کرنے کے خلاف ہیں۔ چین آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سرفہرست ملک ہے۔ اس کی آبادی ایک اعشاریہ چار ارب سے زائد بنتی ہے۔