منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

آسٹریلیا نے خود اپنی تذلیل کی ، جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے پر سربین صدر برس پڑے

datetime 17  جنوری‬‮  2022 |

لندن (این این آئی)ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے پر سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ آسٹریلیا پر برس پڑے سربین صدرنے اپنے بیان میں کہاکہ آسٹریلیا سمجھتا ہے کہ 10 روز برا رویہ اپنا کر انہوں نے جوکووچ کی تذلیل کی

لیکن آسٹریلیا نے خود اپنی تذلیل کی ہے۔الیگزینڈر ووجچ کا کہنا تھا کہ نوواک جوکووچ سر اٹھا کر اپنے ملک واپس آسکتا ہے۔خیال رہے کہ ٹینس کے عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کا آسٹریلیا کا ویزا منسوخ کر دیا گیا، تین ججز نے متفقہ طور پر جوکووچ کی اپیل مستردکردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں وہ آسٹریلیا سے براستہ دبئی واپس سربیا جائیں گے۔واضح رہے کہ نوواک جوکووچ بغیرکویڈ ویکسین کے ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے ملے طبی استثنا پر آسٹریلیا پہنچے تھے۔ جوکووچ نے آسٹریلیا کے امیگریشن حکام کی جانب سے اپنا ویزا دوسری مرتبہ منسوخ کیے جانے کے خلاف فیڈرل کورٹ میں اپیل کی تھی جو مستردکردی گئی اور اانہیں ڈی پورٹ کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…