منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

خامنہ ای کی ایرانی حکومت مخالف بھانجی فریدہ مراد خانی گرفتار

datetime 17  جنوری‬‮  2022 |

تہران (این این آئی) وزارت انٹیلی جنس نے سماجی کارکن اور حکومت کے خلاف مظاہروں کے متاثرین کے خاندانوں کی وکیل فریدہ مراد خانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مراد خانی رشتے میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی بھانجی ہیں۔

انہیں جمعرات کو تہران میں گھر جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔فریدہ کے بھائی اپوزیشن رہ نما محمود مرادخانی جو فرانس میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں نے ایرانی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بہن اپنے گھر جا رہی تھیں لیکن گھر پہنچنے سے پہلے انہیں جمعرات کی شام گرفتار کر لیا گیا۔ان کی گرفتاری کا علم ان کے اہل خانہ کو کافی دیر بعد ہوا۔پولیس نے فریہ مرادخانی کے گھر میں تلاشی کے دوران اس کے زیراستعمال متعدد اشیا قبضے میں لے لیں۔فریدہ مرادخانی کے بھائی نے انٹرویو میں کہا کہ ان کی ہمشیرہ کوئی سیاسی کارکن نہیں ہیں کیونکہ ایران میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی آزادی نہیں ہے لیکن وہ انسانی حقوق اور مظاہروں کے متاثرین کے اہل خانہ کا دفاع کر رہی تھیں، فلاحی کام کر رہی تھیں اور پرامن سرگرمیوں میں حصہ لے رہی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…