ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

بلاول نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فی لیٹر پیٹرول پر 3 روپے اضافے پر حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام کا معاشی قتل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے سے زائد اضافے

کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ درحقیقت عوام کا معاشی قتل ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گیس اور بجلی کے بعد اب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے، ریاستِ مدینہ کا دعوی کرنے والے حکمراں کو خبر ہو کہ قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست عوام پر پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کے پاس گروی رکھ دیا ہے اور اب پاکستان سے متعلق تمام فیصلے بیرون ملک میں ہورہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی، گیس مہنگی، عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے اور اب پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کو اسی مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کے لیے ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہیے تو عمران خان کی حکومت سے نجات ضروری ہے جس کے لیے عوام 27 فروری کو اسلام آباد کے لیے نکلیں گے اور مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعظم سے حساب لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…