تلہار(این این آئی)ٹنڈو غلام حیدر پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مارکرچھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کرنے کے الزام میں دولہا سمیت دو افرادکو گرفتارکرلیاجبکہ نکاح خواں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈو غلام حیدر پولیس نے ایس ایچ او سید آصف عباس شاہ کی
سربراہی میں خفیہ اطلاع پر گائوں میر محمد لاشاری میں شادی کی ایک تقریب پر چھاپہ مار کر نابالغ 9 سالا بچی امام زادی بنت خان محمد لاشاری سے شادی کرنے کے الزام میں 45 سالا دولہا اصغر لاشاری اور دلہن کے والد خان محمد لاشاری کو گرفتار کرلیا جبکہ نکاح خواں مولوی راشد علی لاشاری فرار ہوگیا، پولیس نے تین افراد پر چائیلڈ میریج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، ایس ایچ او ٹنڈو غلام حیدر سید آصف عباس شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ نابالغ چھوٹی بچی کا اس کے والد نے کچھ پیسوں کے لالچ میں بڑی عمر کے شخص سے شادی کروا رہا تھا، جس کی خفیہ اطلاع پولیس کو ملی اور پولیس نے کارروائی کی ہے۔انہوں نے بتایاکہ لڑکی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائیگااور لڑکی کا طبی معائنہ کروایا جائیگا، جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔