جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

حکومت کا 2023ء سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کا اعلان

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

ملتان(این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دو سال سے عالمی معیشت بھی بحرانو ں کی زد میں ہے، 2023ء سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے،اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے نہ ان ہاؤس تبدیلی آئیگی اور نہ حکومت ختم ہوگی، اپوزیشن کو

شکست ہوگی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک نہ کوئی فلیٹس ہیں، نہ کوئی اکاؤنٹس ہیں اور نہ ہی کسی کا باہر جانے کا پروگرام ہے، عوام میں سے ہیں اور عوام کے ساتھ ہی رہیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے نہ ان ہاؤس تبدیلی آئیگی اور نہ حکومت ختم ہوگی، اپوزیشن کو شکست ہوگی اور تحریک انصا ف کی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں کرپشن اور اپنو ں کو نوازنے کے چکرمیں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا، بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا تدارک کرنے کی کوشش کررہے ہیں،5 سال خلوص نیت سے تمام وسائل اور توانائیاں عوامی ترقی پر صرف کریں گے اور انشاء اللہ 2023ء کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف ملک بھر میں پھرپور کامیابی حاصل کریگی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی قابل تحسین ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھی الیکشن کا وقت نہیں نہ ہی الیکشن کی تیاریاں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…