اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی مری میں کل پیر سے برفباری کی پیش گوئی

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

\راولپنڈی (این این آئی)محکمہ موسمیات کی جانب سے مری میں (آج) پیر سے برفباری کی پیشن گوئی کی گئی جس کے بعد سی ٹی او راولپنڈی نے مری میں متوقع برفباری کے پیش نظرڈی ایس پی ٹریفک مری سمیت سٹاف سے اہم اجلاس کیا ، دوران برفباری مری میںٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی اور کسی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے حکم پر زائد گاڑیوں کے داخلہ کو روکنے کیلئے تمام داخلی راستوں پر خصوصی پکٹس قائم کیے جانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق برفباری کے دوران روڈ سے برف ہٹانے کیلئے ہائی وے کی مشینری کے ساتھ ٹریفک اہلکار تعینات کیا جائے۔سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کے مطابق پنجاب اور خیبر پختون خوا ہ کے بارڈر باڑیاں تک اضافی ڈیوٹی لگائی جائے۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے مطابق کسی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام سٹاف کے پاس تمام محکمہ جات کے ایمرجنسی نمبر محفوظ ہوں۔سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق ڈیوٹی آفیسر اپنے دفتر میں تمام محکمہ جات کے ایمرجنسی نمبر آویزاں کرے گا۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے مطابق ڈیوٹی آفیسر کسی جگہ بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ محمکہ سے بر وقت رابطہ کر کے روڈ کو فوری کلیر کروائے گا۔سی ٹی ا و راولپنڈی کے مطابق سیاحوں کی بروقت مدد کیلئے کرین و ٹو ٹرک اہم پوائنٹس پر موجود ہوں گے۔سی ٹی وی راولپنڈی کے مطابق فٹر اور بیٹ انچارجز پیڑولنگ حالت میں رہیں گے ، کسی صورت رانگ پارکنگ نہیں ہونے دیں گے۔سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق سیاحوں کی سہولت کیلئے قائم کردہ کنٹرول روم پر لینڈ لائن نمبر کے ساتھ ایک موبائل فون نمبر بھی فراہم کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…