ساہیوال(این این آئی) خبردار، ہوشیار، آن لائن فراڈ کیلے نیا طریقہ تیار، فراڈیے ہیکرز نے شہریوں کو لوٹنے کا نیا انداز اپنا لیا، تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ فراڈیے ہیکرز بینک کے نمبر میں صفر کا اضافہ کرکے فون کرتے ہیں اس طرح اکائونٹ ہولڈرز شہریوں کی معلومات چرا لیتے ہیں ، اس فراڈ کا پتہ چلنے پر ایف آئی اے نے شہریوں کو بینک اکائونٹ اور ذاتی معلومات نہ دینے کی ہدایت کر دی ہےـ