منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

وادی نیل کی فضائوں میں 35 ہزار فٹ کی بلندی پر بچی کی پیدائش

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا کی ایک ڈاکٹر نے یوگنڈا کی ایک پرواز میں کرشماتی بچی کی پیدائش پر اپنی خوشی کے بارے میں بتایا ہے کہ یہ بچی وادی نیل کی فضایوں میں 35 ہزار فٹ کی بلندی پر دوران پرواز پیدا ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹورنٹو یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ خطیب کو اپنی قطر ایئرویز کی دوحہ سے عینٹیبے جانے والی پرواز میں بیٹھے تقریبا ایک گھنٹہ ہی ہوا تھا

کہ ایک کال آ گئی۔سعودی عرب سے اپنے گھر جانے والی یوگنڈا کی ایک تارک وطن خاتون اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی تھیں۔ خاتون کو دروان پرواز ہی زچگی کی تکلیف ہوئی۔بچی ابھی اپنی ماں کے بطن میں 35 ہفتوں کے اوائل میں تھی لیکن اس کی صحت مند پیدائش ہوئی۔ ڈاکٹر کے نام پر بچی کا نام میراکل عائشہ یا کرشماتی عائشہ رکھا گیا۔ڈاکٹر عائشہ خطیب کرونا وائرس سے متاثرہ ٹورنٹو میں کام کے سخت شیڈول سے نکل کراپنے سفر کے تیسرے مرحلے میں فرصت سے لطف اندوز ہو رہی تھیں لیکن جب انٹرکام پر آواز آئی کہ کیا اس پرواز میں کوئی ڈاکٹر سوار ہے تو عائشہ خطیب نے کوئی پس و پیش نہیں دکھائی۔ڈاکٹر خطیب نے بتایا کہ مجھے مریض کے ارد گرد لوگوں کا ایک ہجوم جمع نظر آیا۔اس وقت انہیں یہ خیال آیا کہ یہ دل کے دورے جیسی کوئی نازک صورتحال ہو گی۔انھوں نے بتایا کہ جب میں قریب پہنچی تو دیکھا کہ ایک خاتون سیٹ پر لیٹی ہیں۔ ان کا سر راہداری کی طرف جبکہ پاں کھڑکی کی طرف ہیں اور بچے کی پیدائش ہو رہی ہے۔ڈاکٹر خطیب کی مدد دو دیگر مسافروں نے کی۔ ان میں ایک نرس جبکہ دوسری بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈرز(ایم ایس ایف) کی ایک ماہرِ اطفال ڈاکٹر تھیں۔انھوں نے بتایا کہ بچی کی رونے کی آواز بلند تھی۔ فوری معائنے کے بعد انھوں نے بچی کو بغور معائنے کے لیے ماہر اطفال کے حوالے کر دیا۔ڈاکٹر خطیب نے کہاکہ میں نے بچی کی طرف دیکھا، وہ ٹھیک تھی اور پھر میں نے ماں کی طرف دیکھا اور وہ بھی ٹھیک تھیں۔پھر میں نے کہا کہ مبارک ہو لڑکی ہوئی ہے۔ اس پر پورا جہاز تالیاں بجا کر خوش ہونے لگا۔ پھر احساس ہوا کہ اوہ، میں ہوائی جہاز میں ہوں اور ہر کوئی دیکھ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…