بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آ گیا،شرح 7 فیصد سے زائد ہوگئی

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آ گیا،کیسز کی شرح 7 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 27 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 9 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی

بازی ہار گئے، اس کے مزید 5 ہزار 579 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 12 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 147 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 31 ہزار 551 زیرِ علاج مریضوں میں سے 752 کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 63 ہزار 584 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 236 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 41 لاکھ 36 ہزار 709 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 16 کروڑ 68 لاکھ 37 ہزار 89 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ، 7 کروڑ 66 لاکھ 49 ہزار 649 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 99 ہزار 830 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 694 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 52 ہزار 261 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 88 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 199 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 958 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 10 ہزار 963 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 969 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 750 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 749 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 699 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 445 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 187 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…