اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

”بلین ٹری سونامی پراجیکٹ” کی230سائٹس پر آگ لگنے سے اگنے والے جنگلات خاکستر

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا میں پانچ سال کے دوران ”بلین ٹری سونامی پراجیکٹ” کے230سائٹس پر آگ لگنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے اگنے والے جنگلات خاکستر ہوگئے، ضلع ایبٹ آباد میں سب سے زیادہ70 مقامات پر آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے،

صوبائی حکومت نے مقامی تھانوں میں شرپسندوں کیخلاف93مقدمات درج کرائے ہیں اور انکوائری جاری ہے، محکمہ جنگلات کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران صوبہ کے جنگلات میں آتشزدگی کے کل385واقعات رونما ہوئے ہیں، آتشزدگی کے واقعات بسا اوقات عوامی غفلت کیوجہ سے حادثاتی طور پر رونما ہوجاتے ہیں تاہم بعض شرپسند عناصر محکمہ جنگلات کو بدنام کرنے کیلئے بھی آگ لگاتے ہیں لیکن محکمہ جنگلات کے اہلکار محدود وسائل کے باوجود آگ پر قابو پانے اور بجھانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں، گزشتہ پانچ سال میں جنگلات میں آگ بجھانے کے دوران محکمہ جنگلات کے 13اہلکار شہیدجبکہ6افراد مکمل طور پر اپاہج ہوچکے ہیں، محکمہ جنگلات نے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت10143 سائٹس پر جنگلات اگائے ہیں، گزشتہ پانچ سال کے دوران آتشزدگی کے واقعات میں 230سائٹس متاثر ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…