اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث خاتون کے پیٹ میں رہ جانے والی سرجیکل قینچیاں 20 سال بعد نکال لی گئیں

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(این این آئی) بنگلا دیش میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث خاتون کے پیٹ میں رہ جانے والی سرجیکل قینچیاں 20 سال بعد نکال لی گئیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 55 سالہ خاتون بچینہ کا 2002 میں پتھری نکالنے کے لیے آپریشن کیا تھا تاہم اسپتال سے گھر واپس آنے کے

چند روز بعد ہی اسے پیٹ میں درد ہونے لگا جس کے بعد وہ دوبارہ اسی اسپتال گئیں اور اپنی حالت بیان کی۔سرجری کے وقت کیس کی نگرانی کرنے والے ایک سرجن نے ان کی تشویش کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معمول کی بات ہے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آپ صحت یاب ہو جائیں گی۔جب بچینہ کے پیٹ میں درد ناقابل برداشت ہو گیا تو ایک اور ڈاکٹر کے کہنے پر اس نے اپنے پیٹ کا ایکسرے کرایا جس سے معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں سرجیکل قینچیوں کا جوڑا موجود تھا جو 20 سال قبل ڈاکٹروں کی خوفناک غلطی سے بچینہ کی پیٹ میں رہ گئی تھیں۔ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے خاتون کے پیٹ سے قینچیوں کا جوڑا نکال لیا اور اب وہ خیریت سے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…