اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

اللہ تعالیٰ بھی نیک کام میں برکت ڈالتا ہے، ’’بزدار حکومت کی دراحساس پر دستک دیتی ہوئی ایک اور منفرد کاوش‘‘

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)بزدار حکومت کی دراحساس پر دستک دیتی ہوئی ایک اور منفرد کاوش،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر’’ احساس بازار‘‘اور ’’دیوار احساس ‘‘ کے بعد ’’احساس دسترخوان‘‘بھی قائم کردیاہے- ملتان میںمستحق افراد کے لئے جنرل بس سٹینڈ کے قریب’’احساس دستر خوان‘‘ کھل گیا- ’’احساس دستر خوان‘‘ پر مسافر وں اور نادار لوگوں کو بلامعاوضہ کھانے

کی فراہمی کاآغاز کردیا گیاہے-دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک مستحق افرا دکو کھانا کھلایا جائے گا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ نادار، بے آسرا اور غریب لوگوں کا خیال رکھنا بہت بڑی نیکی ہے۔اللہ تعالیٰ بھی نیک کام میں برکت ڈالتا ہے۔سابق حکومتوں نے کبھی کمزور طبقے کی فلاح کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔غریب اور بے سہارا افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے طالب ہیں۔ کھانا کھلانا سنت نبویؐ بھی ہے اور ہماری روایات میں بھی شامل ہے۔تحریک انصاف کی حکومت بے آسرا طبقے کا سہارا بنی ہے۔بس سٹینڈوں پر ’’احساس دستر خوان‘‘ کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گااور دیگر شہروں میں بھی ’’احساس دستر خوان‘‘ قائم کئے جائیںگے – ضلعی انتظامیہ ملتان نے ’’احساس دسترخوان ‘‘ قائم کر کے احسن اقدام کیا ہے-ڈپٹی کمشنرملتان عامر کریم نے ’’احساس دستر خوان‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا- ڈپٹی کمشنرملتان نے ’’احساس دسترخوان‘‘ کا دورہ کیااورکھانا کھایا اور معیار چیک کیا-مسافروں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’’احساس دستر خوان‘‘ حکومت کا قابل تحسین اقدام ہے –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…