اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

لوگوں کو دین سے بیزارکرنے کی سازش کی جارہی ہے، مفتیء اعظم پاکستان

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی)جماعت قادریہ علیمیہ پاکستان کے زیراہتمام دارالعلوم قادریہ سبحانیہ شاہ فیصل کالونی نمبر5کراچی میں فضائل اولیائے کرام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتیء اعظم پاکستان مفتی فضل سبحان القادری نے کہاہے کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات قرآن وسنّت کے مطابق ہیں

،اگر کوئی قرآن وسنت اور شریعت کے منافی عمل کرے وہ اللہ کا ولی نہیں ہوسکتا۔اسلام کے خلاف پروپیگنڈاکرکے لوگوں کو دین سے بیزارکرنے کی سازش کی جارہی ہے، ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اولیاء اللہ کے دامن سے وابستہ ہوناضروری ہے، اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک میں اسلام دشمن فتنہ پرور لادینیت اور بے راہ روی کا جال پھیلارہے ہیں لیکن علماء ومشائخ اپناروایتی کرداراداکرتے ہوئے دین دشمنوں کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔کانفرنس سے مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر ومیزبان مفتی الشاہ محمد عبدالعلیم قادری ضیائی، علامہ فیض الہادی قادری علیمی ، مفتی عبدالباسط قادری علیمی ودیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔مفتی عبدالعلیم قادری ودیگرمقررین نے کہاکہ اولیاء اللہ کی تعلیمات کو ہر سطح پر عام کرناوقت کی اہم ضرورت ہے،کسی کو اسلام کے عقائد وشعائر سے کھیلنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اکابرین نے مملکت خدادادپاکستان کے قیام کے لئے بیش بہاقربانیاں دی ہیں ،ان قربانیوں اور خدمات کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…