بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

فلپائن کا بھارت سے 375 ملین ڈالر میں میزائل سسٹم خریدنے کا اعلان

datetime 15  جنوری‬‮  2022 |

فلپائن (آن لائن ) فلپائن بھارت سے 375 ملین ڈالر میں میزائل سسٹم خریدے گا۔فلپائنی وزیر دفاع کے مطابق بحریہ کو بہتر بنانے کے لیے تقریباً 375 ملین ڈالر میں بھارت سے ساحل پر مبنی اینٹی شپ میزائل سسٹم حاصل کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن نے بھارت سے اینٹی شپ میزایل سسٹم خریدنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے

۔اس حوالے سے فلپائنی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں بڑھتی ہوئی چینی جارحیت کے پیش نظر اپنی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ معاہدہ 2017 میں ہونا تھا تاہم بجٹ مختص کرنے میں تاخیر اور کورونا وائرس کی وجہ تاخیر کا شکار ہوا۔نئے اینٹی شپ سسٹم کا مقصد غیر ملکی جہازوں کو ملک کے 200 ناٹیکل میل کے خصوصی اقتصادی زون پر تجاوزات سے روکنا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلپائنی سیکرٹری دفاع ڈیلفن لورینزانا نے بحریہ کو سمندری جہاز شکن میزائل سسٹم کی فراہمی کے لیے براہموس ایروسپیس کو دئیے گئے تقریبا 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے معاہدے کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔براہموس انڈیا اور روس کے مشترکہ منصوبے کے ذریعے ایک کروز میزائل تیار کیا گیا ہے جس کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا تیز ترین کروز میزائل ہو گا۔ صدر روڈریگو ڈویٹیرٹے کے پیشرو، بینگنو ایکینو نے 2012 میں فوج کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا تھا تو فلپائن کی فوج ایشیائی میں سب سے زیادہ ناقص اسلحے سے لیس تھی۔ فلپائن کی مسلح افواج کے ترجمان کرنل رامون زگالا کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے علاقائی دفاع کا حصہ ہے۔انہوں نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم ممکنہ حملہ آوروں کے لیے ایک رکاوٹ کا کام کرے گا کیونکہ اس سسٹم کے ذریعے دور سے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔فلپائن نے 2018ئ￿ میں اسرائیلی ساختہ اسپائک ER میزائل خریدے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…