اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

صحافی نے پوپ فرانسس کو میوزک شاپ سے نکلتے دیکھ لیا، ویڈیو وائرل کردی

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آن لائن) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو ایک صحافی نے میوزک شاپ سے نکلتے ہوے دیکھ لیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس ویٹی کن میں خفیہ طور پر ایک میوزک شاپ میں گئے تاہم جب وہ باہر آئے تو مقامی صحافی جیویر ماٹینز اتقاق سے وسطی روم کے علاقے میں موجود تھے

،انہوں نے موبائل سے پوپ کی ویڈیو بناکر ٹوئٹر پر پوسٹ کردی۔تاہم 85 سالہ فرانسس نے صحافی کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے اسے اس کے کام پر مبارکباد دی اور اپنی بدقسمتی پر افسوس کا اظہار کیا۔ فرانسس نے خط میں لکھا کہ ‘آپ اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ یہ میری بدقسمتی تھی کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود ٹیکسی رینک کے پاس ایک صحافی موجود تھا جس نے مجھے دیکھ لیا’۔انہوں نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے کام کا شکریہ جس نے مجھے مشکل میں ڈال دیا لیکن پتہ ہے میں سب سے زیادہ جس چیز کی کمی محسوس کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ جب سے میں پوپ بنا میں سڑکوں پر عام آدمی کی طرح نہیں گھوم سکتا جیسا کہ میں پہلے گھومتا تھا۔رپورٹس کے مطابق فرانسس ایک سادہ سفید لباس میں ویٹی کن میں قائم اسٹیریو ساؤنڈ کی دکان پر گئے جہاں وہ 15 منٹ تک رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میوزک شاپ کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اور پوپ اس زمانے سے دوست ہیں جب وہ بیلجیئم میں ہوا کرتے تھے اور وہ اس وقت پوپ فرانسس نہیں تھے۔ دکان کے مالک نے مزید بتایا کہ پوپ کلاسیکی موسیقی کے ریکارڈ اور سی ڈی خریدنے کے لیے ان کی دکان پر آتے تھے اور منگل کے روز بھی انہوں نے پوپ کو کلاسیکی موسیقی کی کافی سی ڈیز دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…