اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹائون (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )بھارت کے کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی ویرات کوہلی نے سائوتھ افریقا سے ہارنے کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر بیان میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انہیں یہ عہدہ سات سال قبل ملا تھا اور اس دوران میں نے پوری کوشش کی کہ ٹیم کو درست سمت لے کر جائوںاورمیں نے اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری

کیساتھ بخوبی سرانجام دی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ میں بی سی سی آئی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ قابل سمجھا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کی ذمہ داری مجھے دی ۔ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ایک دن سب کو جانا ہوتا ہے اور میرے لیے اب وقت آچکا ہے اور اب میرا جانے کا وقت ہو گیا ہے ۔ ویرات کوہلی نے ٹیسٹ فارمیٹ کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے ۔ دوسری جانب بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنے اور ساتھی کھلاڑیوں کے آن فیلڈ رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تنازع کھڑا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں اور گرانڈ کے باہر موجود لوگ صحیح تفصیلات نہیں جانتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے بعد کی پریزنٹیشن تقریب کے دوران کہا کہ میرے پاس اس پر کوئی تبصرہ نہیں ہے، ہم سمجھ گئے کہ میدان میں کیا ہوا اور باہر کے لوگوں کو قطعی طور پر نہیں معلوم کہ میدان میں کیا ہوتا ہے۔ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر ہم چارج کر لیتے اور وہاں تین وکٹیں لیتے تو میچ ہمارے نام ہوتا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم اس واقعے سے آگے بڑھ گئی ہے اور اب ہمارا اس معاملے کو مزید گھسیٹنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔کوہلی نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے ٹیسٹ میچ کے دوران مخالف ٹیم پر کافی دبا نہیں ڈالا تھا اور اسی وجہ سے کھیل ہار گئے۔بھارتی کپتان نے اپنے آن فیلڈ رویے کے حوالے سے کہا کہ مجھے اس کا تنازع کھڑا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، وہ صرف ایک لمحہ تھا جو گزر گیا اور ہم اس سے آگے بڑھ گئے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقا کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ممکنہ شکست سے بھارتی کرکٹرز آن فیلڈ آپے سے باہر ہوگئے تھے۔بھارتی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے تو بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں نے اپنا غصہ ڈی آر ایس پر نکال دیا تھا۔اننگز کے 21ویں اوور میں فیلڈ ایمپائر نے جنوبی افریقا کے کپتان ڈین ایلگر کو روی چندرا ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا تھا، جنوبی افریقا کے کپتان نے اس فیصلے پر ریویو لیا تو ریویو میں فیصلہ واپس ہوگیا کیونکہ گیند سٹیمپ کے اوپر سے گزررہی تھی۔بھارتی کھلاڑیوں نے گرانڈ میں ہی سیریز کے آفیشل براڈ کاسٹر پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…