اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار بغیر پروٹوکول اسلام آباد سے واپسی پر اچانک سیالکوٹ پہنچ گئے

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اسلام آباد سے واپسی پر اچانک سیالکوٹ پہنچ گئے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے سیالکوٹ شہر کا بغیر پروٹوکول 2 گھنٹے طویل دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے سیالکوٹ کے مختلف

علاقوں کا وزٹ کیا اور شہر میں صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہر میں جاری مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا مشاہدہ کیا اور ہدایت کی کہ سیالکوٹ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل پہنچائیں گے – سیالکوٹ سمیت ہر شہر کی ترقی اور مسائل پر نظر ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے- پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مضبوط اور بہتر بنایا جائے- انہوںنے کہا کہ میں آئندہ بھی ہر شہر کا اچانک دورہ کر کے صورتحال کا خود جائزہ لوں گا-وزیر اعلی عثمان بزدارنے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو طلب کر کے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اور امن و امان سے متعلق بریفنگ لی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…