جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

ورلڈ بینک کے بعد ایک اور بڑے عالمی ادارے نے پاکستانی معیشت کوبہتر قرار دیدیا

datetime 14  جنوری‬‮  2022 |

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے عالمی اقتصادی صورتحال پر جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نسبتاً بہتری کے راستے پر گامزن رہی، 2021 میں پاکستان کی معیشت 4.5 فیصد کی شرح سے بہتر ہوئی ہے ،2022 میں جی ڈی پی میں اضافہ 3.9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معیشت میں نجی طلب، بیرون ملک سے ریکارڈ ترسیلات اور مالی مدد سے بہتری رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق سال کیدوسرے حصے میں مہنگائی کی وجہ سے پاکستان نے شرح سود میں اضافہ کیا، شرح سود میں اضافے کی دوسری وجہ بڑھتا ہوا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جی 20 ممالک کی قرض معطلی سے پاکستان جیسے ممالک کو مناسب ریلیف نہیں ملا، قرض کی ادائیگی میں پاکستان کو 20 فیصد سے کم ریلیف ملا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 20 فیصد سیکم ریلیف جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے برابر ہے، پاکستانی معیشت کے لیے ریونیو بحالی اور کثیرالجہتی مدد کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کو تمام شعبوں کی بہتری کے لیے پالیسی میں بر وقت تبدیلی کی ضرورت ہے، مرکزی بینک کو مالیاتی شعبے اور قیمتوں میں استحکام کے لیے پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…