ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب کے دیگر شہریوں کو ہیلتھ کارڈ کب سے ملیں گے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 14  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس، اجلاس کے دوران نیا پاکستان صحت کارڈ سے مفت علاج کروانے والے خاندانوں کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی،

سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق و دیگر افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے وزیر صحت کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کو علاج کی کوئی مشکل نہیں آنی چاہئے۔ پنجاب کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں کا دورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب کے خاندان مفت علاج کی سہولت حاصل کررہے ہیں۔ 31مارچ 2022 تک پنجاب کے تمام اضلاع میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کردیا جائے گا۔ 20 جنوری سے راولپنڈی، 9 فروری سے فیصل آباد، 22 فروری سے ملتان، 2 مارچ سے بہاول پور، 21 مار چ سے گوجرانولہ اور 31 مارچ سے سرگودھا کے تمام خاندانوں کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کردیا جائے گا۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کیلئے مزید ہسپتالوں کو تیزی کے ساتھ منتخب کیا جارہا ہے۔ لاہور ڈویژن کے منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کے علاج کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے طبی سہولیات حاصل کرنے والے تمام خاندانوں کا ڈیٹا محفوظ بنا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…