منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہزاد اکبر اب الٹے بھی ہو جائیں تو ان کی نوکری بچتی نظر نہیں آتی، عطاء اللہ تارڑ کا دعویٰ

datetime 14  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطائ￿ اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر اب الٹے بھی ہو جائیں تو ان کی نوکری بچتی نظر نہیں آتی۔ڈیڑھ سال سے جاری ایف آئی اے کی تفتیش میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی جس کا شہزاد اکبر کو شدید رنج ہے۔ اپنے بیان میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا

کبھی ایک عدالت تو کبھی دوسری عدالت میں چالان جمع کرانے اور تفتیشی رپورٹ اور چالان کو متعدد بار تبدیل کرنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں۔نیب جن الزامات کی تحقیقات تین سال سے تحقیقات کر رہا ہے، ہے انہی الزامات پر ایف آئی اے کو تفتیش دی گئی جس میں کچھ ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا اگرچالان تبدیل کروانا کامیابی کے مترادف ہے تو شہزاد اکبر کی عقل پر صرف ماتم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا چالان تبدیل کر کے اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ اس کیس میں لگائے گئے تمام الزامات جھوٹ اور فریب کے علاوہ کچھ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا ساڑھے تین سال سے جاری سیاسی انتقام کے نتیجے میں عمران نیازی اور اس کے حواریوں کو ذلت اور رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا قوم کی کئی سو ارب روپے بچانے والے شہباز شریف کو اس ملک کی اعلیٰ عدلیہ پہلے ہی بے گناہ قرار دے چکی ہے۔ انہوں نے کہا مالم جبہ سے ہیلی کاپٹر اور آٹا چینی سے فارن فنڈنگ تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے حکمران اپنے کیے کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا بی آر ٹی پشاور میں سٹے آرڈر کے پیچھے چھپنے والے عمران نیازی آج فارن فنڈنگ کی رپورٹ کو صیغہ راز میں رکھنے کی استدعا کر رہے ہیں۔عمران نیازی کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے جس نے غریب مریضوں کی ادویات تک پر ڈاکہ ڈالا۔جلد بے روزگار ہونے والے شہزاد اکبر جتنے مرضی جھوٹ بول لیں عمران نیازی کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…