ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ماچس کی ڈبی میں فٹ ہونیوالی ساڑھی تیار، قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)بھارتی ریاست تلنگانا سے تعلق رکھنے والے ماہر درزی نے ماچس کی ڈبی میں فٹ ہونے والی ساڑھی تیار کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ غیر معمولی

ساڑھی نلا وِجے نامی درزی نے تیار کی ہے جس نے اس کی تیاری میں سلک کے کپڑے کا استعمال کیا جب کہ ساڑھی کی لمبائی 5.5 میٹر ہے۔وجے کے مطابق اس نے ساڑھی کی سلائی ہاتھوں سے کی ہے جس میں 2 ہفتوں کا وقت لگا، اگر وہ یہ ساڑھی سلائی مشین پر سیتے تو انہیں اسے تیار ہونے میں تقریبا تین دن کا وقت لگتا، نلا وجے نے ساڑھی کی قیمتوں کے حوالے سے بھی بتایا۔انہوں نے بتایا کہ ہاتھ کی سلائی میں زیادہ محنت لگتی ہے اسی لیے اس کی قیمت 12000 بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے اور اگر ساڑھی مشین پر تیار کی جائے تو اس کی قیمت 8000 بھارتی روپے ہوگی۔وجے کے مطابق ان میں یہ ماہرانہ صلاحیت ان کے والد سے آئی ہے، جو اپنی جوانی میں ہاتھوں سے ساڑھیوں کی سلائی کیا کرتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…