جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

امید ہے اکثر آسٹریلین کرکٹرز پاکستان کا دورہ کریں گے، پیٹ کمنز

datetime 13  جنوری‬‮  2022 |

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے رواں برس آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اْمید ہے کہ آسٹریلین ٹیسٹ اسکواڈ کے اکثر کھلاڑی پاکستان کا دورہ کریں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل سیریز

رواں سال مارچ اور اپریل میں کھیلی جائے گی اور آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا آغاز 3مارچ سے ہونے والے ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔دورہ پاکستان کے حوالے سے اب تک کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کی رائے نہیں لی تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ کھلاڑی دورے کے حوالے سے شش و پنج کا شکار ہیں۔یہ 1998 کے بعد آسٹریلین ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہو گا اور اس دورے پر دی جانے والے فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو ابتدائی برییفنگ دی جا چکی ہے۔پیٹ کمنز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابھی اس حوالے سے کچھ کام ہونا باقی ہے لیکن ابھی تک چیزیں بہت مثبت لگ رہی ہے، پی سی بی نے اس حوالے سے بہت محنت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اگر تمام نہیں تو اکثر کھلاڑی پاکستان کا دورہ کریں گے، اگر کچھ کھلاڑیوں کو دورے کے حوالے سے فیصلہ لینا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں تاہم ابھی اس حوالے سے مزید معلومات اکٹھا کر کے حتمی فیصلہ کرنا باقی ہے۔فروری میں آسٹریلین اسکواڈ ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں میں تقسیم ہو جائے گا جس پر پیٹ کمنز نے تحفظات کا اظہار کیا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل میں رہنا ہو گا۔آسٹریلین ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ کووڈ کو دوسال گزرنے کی وجہ سے ہم کافی کچھ سیکھ چکے ہیں، یہ غیرمعمولی حالات ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…