منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مری میں لوگ سردی یا برف سے نہیں حکومت کی نا اہلی او ربے حسی سے مرے ہیں،حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے، مریم نواز

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کو بھی اب عوام کے کہنے پر چلنا پڑے گا،پہلے مجھے لگتا تھا کہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے لیکن جو حالات ہیں اس حکومت کو گھر بھجوانے کے لئے کوئی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے،مری میں لوگ سردی یا برف سے نہیں حکومت کی نا اہلی او ربے حسی سے مرے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی بلال یاسین کی رہائشگاہ جا کر ان کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے بلال یاسین سے ان کی صحت کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اور جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ا مریم نواز نے کہا کہ بلال یاسین نے نوازشریف کا ساتھ نبھانے میں ایک مثال قائم کی ہے، بلال یاسین ان لوگوں میں سے ہیں جو نظریے کے ساتھ کھڑے رہے اور وفاداری نبھائی۔ انہو ں نے کہا کہ بلال یاسین پر حملے میں جو بھی ملوث ہے جو بھی نام ہے اب بات چھپی نہیں رہے گی، اگر نام کو چھپایا جارہا ہے تو نام تو سامنے آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی نا اہلی پر سیاسی جماعتوں کا بیانیہ تو اپنی جگہ اب تو یہ عوام کا بیانیہ ہے،اس حکومت کی نااہلی اورنالائقی ساری دنیا کے سامنے ہے،مری کا واقعہ سب کے سامنے ہے،مری میں لوگ برفباری یا سردی سے نہیں حکومت کی نا اہلی اور بے حسی سے مرے ہیں،وہاں خاندانوں کے خاندان مر گئے یہ بنی گالہ اور وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہیٹر لگاکر سوتے رہے،چھتیس گھنٹوں تک کوئی بھی متاثرین کی مدد کے لئے نہیں پہنچا تھا،عوام کو پتہ ہے سچ کیاہے جھوٹ کیا ہے،سیاسی جماعتوں کو بھی اب عوام کے کہنے پر چلنا پڑے گا،اس حکومت کو گھر بھجوانے کے لئے کوئی طریقہ اپنانا چاہیے،حالانکہ پہلے مجھے لگتا تھا کہ اس حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے،عوام عذاب میں مبتلا ہیں،اس حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…