لاہور (آن لائن) مقامی سطح پر گھی اور خوردنی آئل تیار کرنے والی مختلف برینڈ کی کمپنیوں نے درجہ دوئم کے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں گھی ساز کمپنیوں نے درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں پانچ روپے کلو اضافہ کردیا۔ جس کے بعد گھی کی قیمت 350 روپے سے بڑھ کر 355 روپے ہوگئی ہے جبکہ خوردنی تیل کی
قیمت 5 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 366 روپے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے مزید برآں شہر کی اوپن مارکیٹوں اور بازاروں میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 273 روپے فی کلو کی سطح پر دیکھنے میں آئی اسی طرح فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں کمی کے بعد انڈوں کی فی درجن قیمت 165 روپے ہوگئی ہے۔