بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ڈی ایم اے کو سانحہ مری کا ذمہ دار قرار دیدیا

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سانحہ مری پر وزیراعظم کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا اجلاس بلا کر ذمہ داروں کا تعین اور کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے مری کے رہائشی حماد عباسی نے ایڈووکیٹ دانش اشراق عباسی ایڈوکیٹ کے

توسط سے درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست مفاد عامہ میں دائر کی گئی ہے، درخواست گزار 7جنوری کو مری گیا، جب ٹول پلازہ سے سیاح مری جا رہے تھے تو کسی نے ان کو نہیں روکا نہ خدشے سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ سیاح تو ہر سال اسی طرح مری جاتے ہیں۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ کو روسٹرم پر بلاکر نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے متعلق قوانین پڑھنے کی ہدایت کی۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ اتنی بڑی باڈی ہے جس میں سارے متعلقہ لوگ موجود ہیں، اپوزیشن بھی ہے، کیا اتنی بڑی باڈی کی کبھی بھی کوئی میٹنگ ہوئی ہے؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں اس حوالے سے ہدایات لے کر ہی عدالت کو آگاہ کر سکتا ہوں، بعدازاں عدالت نے این ڈی ایم اے حکام کو فوری عدالت طلب کرلیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا این ڈی ایم اے کی اس حوالے سے کبھی میٹنگ

ہوئی، اس حوالے سے تو باقاعدہ مینجمنٹ پلان ہونا چاہیے تھا، اگر اجلاس نہیں ہوا تو کیوں نہیں ہوا عدالت کو آ کر آگاہ کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست میں استدعا یہی ہے کہ بروقت اقدامات کیے جانے چاہیے تھے۔رکن این ڈی ایم اے عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے کہا آپ نے کہا کہ اگر زلزلہ آئے تو وہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے،امید ہے آپ نے

این ڈی ایم اے کا قانون پڑھا ہوگا، یہ تعین کر لیں کہ جو 22 لوگ جاں بحق ہوئے ان کا ذمہ دار کون ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تیاری اور اقدامات ہوتے تو 22 لوگوں اور بچوں کی جانیں نہ جاتیں ساتھ ہی استفسار کیا کہ کیا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ کبھی ہوئی ہے جس پر رکن این ڈی ایم نے بتایا کہ 5مارچ 2007، 2010، 21 فروری

2013 اور 28 مارچ 2018 کو اتھارٹی کے 5 اجلاس ہوئے۔عدالت نے دریافت کیا کہ کیا اپوزیشن کے کسی رکن نے اتھارٹی کے اجلاس کے لیے درخواست بھیجی، جس پر رکن نے بتایا کہ ایسی کوئی درخواست نہیں آئی۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیا اس سے زیادہ طاقتور کوئی باڈی ہو سکتی ہے، کیا این ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے وزیراعظم سے کبھی

میٹنگ بلانے کی درخواست کی۔عدالت کے استفسار پر رکن این ڈی ایم اے نے بتایا کہ کورونا وبا کے وقت ڈائریکٹر جنرل نے وزیراعظم کو اجلاس بلانے کے لیے درخواست بھیجی تھی۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ قانون موجود ہے اس پر عملدرآمد ہوتا تو ایک جان بھی ضائع نہ ہوتی، یہ اتنا زبردست قانون ہے کہ ہر ضلع تک ذمہ داری متعین کرتا ہے، کیا

این ڈی ایم اے نے ذمہ داروں کا تعین کیا؟رکن این ڈی ایم نے کہا کہ یہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری تھی، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پھر آپ نے این ڈی ایم اے کا قانون ٹھیک سے نہیں پڑھا۔عدالت نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی اس باڈی کے رکن ہیں، اگر وزیراعظم نے اجلاس نہیں بلایا تو کسی اور نے

بھی نہیں کہا۔چیف جسٹس نے کہا کہ مری کے لیے یا ضلع راولپنڈی کے لیے آپ نے کیا پلان بنایا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ این ڈی ایم اے اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوا، یہ این ڈی ایم اے کی ذمہ داری تھی باقاعدہ اجلاس ہوں، اجلاس نہ ہونا این ڈی ایم ایکی ناکامی ہے، صوبائی حکومتوں کو بھی باڈیز کی میٹنگ کرنا تھیں۔چیف جسٹس

اطہر من اللہ نے رکن این ڈی ایم اے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر نہ ڈالیں قانون کا نفاذ این ڈی ایم اے کی ذمہ داری تھی، جو بھی یہاں آتا ہے کہتا ہے قانون کو چھوڑ دیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اتھارٹی میں تمام صوبوں کے وزیراعلی بھی موجود ہیں اگر اجلاس نہیں ہوا تو ذمہ دار این ڈی ایم اے ہے۔رکن این ڈی ایم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے

عدالت نے کہا کہ آپ اس حادثے کے ذمہ دار ہیں، کیا اس عدالت سے فیصلہ چاہتے ہیں، این ڈی ایم اے قانون میں موجود تمام لوگ ان ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، پوری ریاست ان ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کے سامنے آپ ذمہ داری صوبوں پر ڈال رہے ہیں، اس کیس میں تو انکوائری کی کوئی ضرورت ہی نہیں، این ڈی ایم اے ذمہ دار ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر میٹنگز نہیں ہو رہی تھیں تو آپ کو بتانا چاہیے تھا، باہر جا کر تقریریں سب کرتے ہیں قانون پر عمل کوئی نہیں کرتا، اگر قانون پر عملدرآمد ہوتا تو یہ حادثہ نہ ہوتا، سب لگے ہوئے ہیں مری کے لوگ اچھے نہیں ہیں ان کا کیا قصور ہے جو انہیں بدنام کیا جا رہا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس قانون میں موجود لوگوں سے زیادہ ریاست

میں اور طاقتور کون ہو سکتا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جا کر وزیراعظم کو لکھیں کہ اتھارٹی کی میٹنگ بلائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں، اتھارٹی کا ہر رکن اس واقعے کا ذمہ دار ہے۔عدالت نے کہا کہ کیا این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے یہ قانون پڑھا ہے، اس سب کے بعد بھی کیا آپ کے پاس کہنے کو کوئی بات ہے، چیئرمین این ڈی ایم سے

نیچے تک سب کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی انکوائری نہیں، قانون پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، 11 برسوں میں یہ نہیں بتا سکے کہ مری کیلئے پلان کیا ہے، ڈسٹرکٹ پلان ہوتا تو کوئی ہوٹل والا زیادہ پیسے نہیں لے سکتا تھا۔عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے اتھارٹی کی میٹنگ بلائیں اور ہلاکتوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنے

کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیا کمیشن کی موجودگی میں کسی اور باڈی کی انکوائری کی ضرورت ہے، وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر اور دیگر کی کمیشن میں موجودگی سے زیادہ طاقتور کونسی باڈی ہو سکتی ہے۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ خدانخواستہ اگر آپ کے بچے ہوتے تو آپ کیا کرتے، کس کو ذمہ دار ٹھہراتے،

جو 9 بچے جاں بحق ہوئے ان کا کیا قصور تھا، یہ بہت اہم معاملہ ہے آئندہ جمعے تک رپورٹ جمع کرائیں۔بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو آئندہ ہفتے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس بلانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ 21 جنوری تک رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…