بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

منی بجٹ میں صرف موت پر ٹیکس نہیں لگایا گیا، اختر مینگل

datetime 12  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کھئیلداس کوہستانی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران جماعت کے خود اپنے 20سے 25باضمیرارکان منی بجٹ کے مخالف ہیں اور یہ ممبران ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ منی بجٹ پاس کرنا تو دور کی بات انکا کورم ہی پورا نہیں ہورہا۔ لیگی رکن اسمبلی نے حکومتی اراکین سے رابطے ہونے کا انکشاف کیا

اور کہا کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 20 سے 25 ممبران ہمارے ساتھ رابطے میں میں ہیں۔ انکے اپنے باضمیر اراکین اپنی حکومت کے منی بجٹ کے مخالف ہیں، 20 سے 25 دوستوں کا ضمیر جاگ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ممبر کا ضمیر ہوگا وہ آج بھی نہیں آئے نہ کل آئیں گے۔ باضمیر دوست الگ ہیں انکے اتحادی بھی ان سے تنگ ہیں۔کورم پورا نہ ہونے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لیگی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ منی بجٹ پاس کرنا تو دور کی بات انکا کورم بھی پورا نہیں ہورہا،مجھے نہیں لگتا کہ انکی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی ممبران پورے ہوں۔ بی این پی کے رکن قومی اسمبلی سردارا ختر مینگل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آفتیں قوم کے اعمالوں کی وجہ سے آتی ہیں۔مری سانحہ میں متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔مری سانحہ کا بغور جائزہ لینا چاہیئے، نااہلی حادثات کو جنم دیتی ہے۔حادثات کی تحقیقات کے لئے کمیٹیاں، کمیشن بنائے جاتے ہیں نتیجہ نہیں نکلتا۔مری اسلام آباد سے قریب ہے، لوگوں کی آہوں پکار اسمبلی میں سنائی دی۔ انہوں نے کہا بلوچستان بہت دور ہے اس لئے وہاں کی آوازیں نہیں آتیں ے۔بلوچستان کو اندھیرے میں دھکیل دیا۔ اجتماعی قبروں میں سینکڑوں افراد کی لاشیں نکلتی ہیں کوئی بات نہیں کرتا یایسے موزوں پر بات ہو تو بہت دور نکل جاتی ہے۔سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 19 لوگ مارے جاتے ہیں اور دہشتگرد قرار دیا جاتا ہے۔

کیسے دہشتگرد ہیں جن کے ہاتھ میں پتھر بھی نہیں۔بارود کے ڈھیر پکڑے جاتے ہیں کیسے دہشتگرد ہیں جو بارود استعمال نہیں کرتے۔ اختر مینگل کا کہناتھا کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی نعشوں کے لئے قبرستان بنایا گیا ہے۔اس بجٹ کو منی نہیں کہا جاسکتا، اس کا نام کچھ اور ہونا چاہئے۔بلاول بھٹو نے اس بجٹ کا پوسٹمارٹم کیا ہے۔تمام اشیا

ضرورت پر سترہ فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے، صرف موت پر ٹیکس نہیں لگا۔اس ملک میں سب سے سستی چیز موت ہے۔کفن پر بھی ٹیکس لگا ہے کیونکہ کپڑے کا کفن بنتا ہے۔ملک کی حالت بہتر بنانا ہے تو غلط بیانیہ، غلط عدالتی فیصلوں، عدلیہ کے غلط فیصلوں پر ٹیکس لگایا جائے۔حکومت کی غلط کاریوں، اپوزیشن کی غلط باتوں پر ٹیکس

لگایا جائے۔پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے کہا حق تنقید تو ہے لیکن جائزہ لیتے رہو اپنے گریبانوں کا، میں حقائق سامنے رکھنا چاہتی ہوں۔کورونا کے باوجود ہماری معیشت بہتر ہورہی ہے،۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ منافع کمایا۔باو جی لے پلیٹلٹس کی طرح کسی نے اسٹاک مارکیٹ کے اعداد پر نظر نہیں رکھی۔ملک کے

مجموعی ذخائر 24.2 ارب سے بڑھ گئے ہیں۔پٹرولیم ذخائر میں اضافہ ہوا، یہ معاشی استحکام کی وجہ سے ہے۔ملک میں ہاوسنگ سے جڑی دو سو صنعتیں ترقی کررہی ہیں،پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے بڑھ رہی تھی اب پانچ فیصد پر جائے گی۔کارپوریٹ سیکٹر نے نو سو ارب کا منافع کمایا ہے،تمام معاشی اعشارئے مثبت ہیں۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ بار بار منی بجٹ لاتی رہیں، ہماری ٹیکس کولیکشن اہداف سے زیادہ ہے۔منی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی کو ہم نے بند کیا،ہماری برآمدات ریکارڈ بڑھ گئی ہیں۔جی معیشت واقعی ان کی تباہ ہوگئی جن کے مشتاق چینی پکڑے گئے۔معیشت ان کی تباہ ہوگئی جن کے پاپڑ والے فالودے والے پکڑے گئے۔معیشت ان کی تباہ ہوگئی جو

عدالتوں سے بھاگ کر لندن جاچھپے ہیں۔معیشت ان کی تباہ ہوگئی جن کے چیئرمین پرچی پر پارٹی سربراہ بنتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا آج اس ایوان کے تقدس کو اپوزیشن نے کورم مکمل کرکے بحال کیا۔یہاں اجلاس مسلسل تاخیر سے شروع ہوتے ہیں، کورم ہی حکومت پورا نہیں کرسکتی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…